کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں پولیس پر ہونے والے متعدد دہشتگرانہ حملوں میں مبینہ طورپر ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،پولیس حملوں کے بعد جائے وقوعہ سے جمع کئے گئے خول کے فرانزک رپورٹ میں متعدد واقعات میں ایک ہی اسلحہ کے استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا جس سے شبہ ہے کہ پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہوسکتا ہے ۔