• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں میرٹ کا قتل عام ڈاکو راج قائم ہے، علامہ راشد محمود سومرو

نواب شاہ(بیورو رپورٹ )سندھ پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس عوام روزانہ اغوا ہور ہو رہے ہیں،سندھ میں میرٹ کا قتل عام ڈاکو راج قائم ہے، اللہ والا چوک پر جمعیت علما اسلام ف کے امن مارچ کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ پولیس پر سالانہ دو ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈاکوؤں نے لاڑکانہ شکارپور جیکب اباد کندکوٹ کو نو گو ایریا بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ امن مارچ کا مقصد سندھ گورنمنٹ کو خواب غفلت سے جگانا ہے جو کہ لوٹ کھسوٹ اور معدنی وسائل کو فروخت کرنے میں مصروف ہے علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر ڈاکو جب چاہے بسوں سے مسافروں کو اتار کر اغوا اور لوگوں کو اغوا کے بعد تشدد کی ویڈیو جاری کرتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید