• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن کی جدہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی( نمائندہ خصوصی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کلوگرام آئس ہیروئن کی جدہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق جدہ کی پرواز کے مسافر کے ٹرالی بیگ کو اسکیننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ فورس کے ماہر اہلکاروں نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے بیگ کی باریک بینی سے تلاشی لی تو اندر ایک اسٹیل راڈ سے ماہرانہ طریقے سے 108 کیپسول برآمد کئے۔ جن میں 1 کلوگرام آئس ہیروئن تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید