کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ قدرتی آفت آئی تو عوامی نمائندے کہاں تھے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہیں نظر نہیں آئے علی امین کو اس پر سیاست کرنے کے بجائے صوبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھرپور کام کیا گیا ہے پنجاب میں بھی مجھے نظر آیا کہ کئی جگہ کام ہوا ہے اور کئی جگہ لوگوں کو بالکل بے آسرا چھوڑ دیا گیا ہے۔ میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کے تین صوبوں میں تباہی پھیر دی ہے۔