نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی سپریم کورٹ نے میکش امبانی کے بیٹے کے زیر انتظام نجی جانوروں کے مرکز کو کلین چٹ دے دی۔اعلیٰ عدالت نےاننت امبانی کے زیرانتظام وانترا، جو خود کو "دنیا کا سب سے بڑا جنگلی جانوروں کا ریسکیو سینٹر" قرار دیتا ہے،کیخلاف جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔بھارت کے سنٹرل زو اتھارٹی کے مطابق۔گزشتہ ماہ عدالت نے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایک پینل کو جانوروں خصوصاً ہاتھیوں کی مبینہ غیرقانونی خریداری، جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ماحول دوست کارکنوں نے اس مرکز پر تنقید کی تھی کہ یہ نایاب نسلوں کے جانوروں کو ایک تیل ریفائنری کے قریب کھلے میدانوں میں رکھے ہوئے ہے، جہاں انہیں جنگل میں واپس بھیجنے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔