کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور شہری سندھ کے مسائل پر وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان اس ملاقات میں کراچی کے حوالے سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر وزیر اعظم کے حوالے کرے گی، ایم کیو ایم کے ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر وفاقی حکومت کے کسی نمائندے کے کراچی نہ آنے اور متاثرین سے ملاقات نہ کرنے پر بھی ایم کیو ایم سخت برہم ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین اور کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں۔