• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19ورلڈکپ سپر سکس، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو روند دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 نے سپر سکس میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ انڈر 19کو آٹھ وکٹوں سے روند دیا۔ ادھر بولاوایو میں دوسرے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 204 رنز سے ہراکر رن ریٹ بہتر بنالیا۔ بھارت نے 8 وکٹ پر 352رنز اسکور کئے ۔ وؤیہان ملہوترا نے 109، ابھیگیان کُندو نے 61اور سوریا ونشی نے 52 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ناکام ٹیم 38ویں اوور میں 148رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آیوش مہاترے اور اُودھو موہن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ منگل کو ہرارے اسپورٹس کلب میں شاہینوں نے میچ بڑے مارجن سے جیت کر اپنا رن ریٹ بہتر کیا۔

ملک بھر سے سے مزید