شکارپور (نامہ نگار)ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واقعے کے دوران ٹرین میں سوار تمام مسافر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر کیجانب سے شکارپور کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق شکارپور کے قریب تھانہ جاگن ایٹ ہمایوں کی حدود میں ریل کی پٹڑی پر زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث ریل گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ پٹڑی کا کچھ حصہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ واقعے کے دوران ٹرین میں سوار مسافر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔