گھارو (نامہ نگار) گھارو کے قریب مختلف واقعات میں 2 افراد جان بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق دھابیجی کے قریب نیوی کالونی سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی گولی لگی نعش ملی ہے جسکی شناخت محمد انیس ولد محمد حنیف عثمانی کے نام سے ہوئی ہے جو نیوی کالونی کا رہائشی تھا اطلاع ملنے پر دھابیجی پولیس نے نعش کو گھارو ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ،نیوی انتظامیہ کے مطابق قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ دوسرے واقعے میں گھارو کے قریب نجی کمپنی آرم اسٹروم میں لیبر لیکر آنے والی کوچ کا ڈرائیور فوت ہو گیا جسے گھارو ہیلتھ سینٹر لایا گیا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق اسکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے فوت ہونے والے ڈرائیور کی شناخت محمد یوسف ولد عید محمد کے نام سے ہوئی ہے جو لانڈھی نمبر 6 کا رہائشی تھا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔