کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مہنگائی کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے،حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجودگرانی کے حوالے سے شہریوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل پارہا ہے جو حکومت کی گذ گورنس پر سوالیہ نشان ہے، صوبائی حکومتیں مکمل طور ناکام ہوچکی ہیں، گراں فروشوں کوصوبائی حکومتوں نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جس سے وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو اشیاء خرد ونوش کے سلسلے میں ریلیف دینے کے تمام اقدامات ناکام نظر آرہے ہیں، جو خود وفاقی حکومت کی ساکھ کو بھی متاثر کررہی ہے۔