حیدرآباد(بیورورپورٹ) عدالت نے سندھی شاعر آکاش انصاری قتل کیس میں مقتول کے لےپالک بیٹے کو سزائے موت سنادی، کمرہ عدالت میں موجود مقتول کےدوست احباب، شعراء، ادیبوں نے فیصلے کوانصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نمبر ایک وفرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد تصور علی راجپوت نے منگل کو بھٹائی نگر تھانے میں درج معروف سندھی شاعر آکاش انصاری قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہو قتل کے الزام میں گرفتارملزم و مقتول کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے۔عدالت نے گذشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔