• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی، کامسٹیک اور ماڈرن سائنسز یونیورسٹی کا چاچڑو میں طبی کیمپ لگے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) او آئی سی۔ کامسٹیک اور یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کی جانب سے سول اسپتال چاچڑو میں 30اور 31 جنوری 2026کو دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (او آئی سی۔کامسٹیک)، یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، ٹنڈو محمد خان، گورمے فوڈز، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت، حکومتِ سندھ کے اشتراک سے سول اسپتال چاچڑو، تھرپارکر میں 30 اور 31جنوری 2026کو دو روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد تھرپارکر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رہنے والی آبادی کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ طبی کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، بنیادی تشخیصی ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ُعمومی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے امراض پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ماہر امراض چشم کی جانب سے بینائی کا معائنہ اور اسکریننگ کی جائے گی، جبکہ ضرورت مند مریضوں کو بینائی کے ٹیسٹ کے بعد مفت دور کی نظر کے چشمے فراہم کیے جائیں گے، جس سے علاقے میں عام بصری مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انڈس میڈیکل کالج کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم، کامسٹیک کے حکام اور مقامی صحت کے اداروں کے تعاون سے خدمات انجام دے گی تاکہ مؤثر طبی سہولیات اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید