کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے ریٹائرڈ افسران کو پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کے ڈی اے کے ریٹائرڈ افسران کو پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔