• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کا احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر4 کےقریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا،احتجاج کے باعث حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،مظاہرین نے متعلقہ اداروں کے خلاف نعرے لگائے ،مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔پانی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ،علاقہ مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے میں بجلی کی لوڈشینڈنگ بھی معمول ہے،منتخب نمائندے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، علاوہ ازیں حیدری مسجد لسبیلہ جانب سینٹری مارکیٹ نواب صدیق علی خان روڈ پر علاقہ مکینوں نے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید