کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر کے علاقے میں مبینہ طور پر کسٹم اہلکاروں کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے روڈ بند کر کے احتجاج کیا ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ ذاکر ولد طاہرزخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیر قانونی کاروبار سے منسلک افراد کا کسٹم حکام سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا،کسٹم حکام کے مطابق مشتعل افراد نے جھگڑے کے دوران اسلحہ چھیننے کی کوشش تو حادثاتی طور پر فائر ہو گیا۔