کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے 11سالہ آسیہ دختر عبداللہ کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف درج کر لیا،مدعی اے ایس آئی محمد نواز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 15ستمبر کو وہ اطلاع پر میں ساتھی اہلکار کے ساتھ مکان نمبر 183سیکٹر 51/C لیاری سرجانی ٹاؤن تقریباً شام 6بجکر 40 منٹ پر پہنچا تو گھر کے اندر ایک بچی کی لاش موجود تھی ، حالات و واقعات سے معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ آسیہ کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھندا لگا کر لٹکایا ہے ۔