کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر ون اے میں فلیٹ سے 32 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کی پھندا لگی لاش ملی ، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، متوفی کے والدین کا انتقال ہو چکا اور وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا ، دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود جام صادق پل کے نیچے سے 60 برس کے شخص کی لاش ملی جسے ایدھی ھوم سراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا،فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔