کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شربت فروش کی جانب سے متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا، 4 متاثرہ بچیوں کا زیر دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کرنے اور شناخت پریڈ کی درخواست دائر کردی گئی۔