کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 2 میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ بوسیدہ اور بیٹھ جانے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا، چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کی ہدایت پرپی ایس 94پیپلز یوتھ کے سیکرٹری وقار لودھی اور یوسی 2 کےذمےدار عرفان غنی ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں ،علاقے کے عوام نے سیوریج لائنوں کے دیرینہ مسلئے کو حل کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔