• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید عثمان غنی کی برسی پر تقریب سعید غنی نے شہید کی قبر پر حاضری دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے والد معروف مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی 30ویں برسی کی تقریب چنیسر ٹاؤن میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پیپلز پارٹی لیبر بیورو سندھ کے صدرحبیب الدین جنیدی، سید نجمی عالم، اسد عالم نیازی، دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ، ٹاؤن کے منتخب ارکان و پارٹی کے کارکنوں ، شہید عثمان غنی کے صاحبزادوں نے شرکت کی، تقریب سے قبل سعید غنی اور ان کے بھائیوں نے شہید عثمان غنی کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید