کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر کی خوشدامن اور شعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کے رکن سمیع احمد کی والدہ کو بدھ کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 2 نعمانیہ مسجد میں ادا کی گئی، ایم کیو ایم کے چیئرمین داکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔