• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی عملے کیلئے تربیت کا انعقاد مثبت قدم ہے،وی سی جامعہ بلوچستان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہاہے کہ سیکورٹی عملے کے لیے تربیت کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے مراد تعلیمی ماحول اور وہاں موجود طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھنا ہے، جس میں عمارت کی حفاظت، داخلے کے کنٹرول، ہنگامی صورتحال کا انتظام اور سائبر حملوں سے بچاؤ جیسے اقدامات شامل ہوتے ہیں ،ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزجامعہ بلوچستان میں یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جامعہ کے بیشتر سیکورٹی اہلکاراپنے کام کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں جو لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھنے کی ہدایت کی، تربیتی سیشن کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
کوئٹہ سے مزید