• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای فائلنگ سسٹم کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ(خ ن) سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں جدید طرزِ حکمرانی کے نفاذ کے لیے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں بھی ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات شروع ہو چکے ہیں اور جلد ہی اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کا مقصد محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانا، عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ اس نظام کے تحت فائلوں کی تیاری اور منظوری کا عمل کاغذی کارروائی سے آزاد ہو جائے گا اور تمام مراحل کمپیوٹرائزڈ انداز میں نمٹائے جائیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کا بھی خاتمہ ہوگا سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ای۔فائلنگ سے محکمے کی کارکردگی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گی اور عام شہریوں کو بھی براہِ راست مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔
کوئٹہ سے مزید