• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی بحفاظت کو یقینی بنایا جائے سبزل روڈ کی رہائشی خاتون کی اپیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رند آباد سبزل روڈکوئٹہ کی رہائشی ڈاکٹر قرۃالعین نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی بحفاظت کو یقینی بنایا جائے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور لعل محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب ایک بجے پانچ گاڑیوں پر مشتمل سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا زیادہ تر لوگ سادہ لباس میں تھے جنہوں نے گھر میں موجود میرے بھائی عقیل احمد کو پکڑ کر مارا ساتھ میں مجھے ، میری والدہ اور بھتیجے کو مارا پیٹا اور پورے گھر کی تلاشی لی اس دوران مبینہ طور پر گھر کے دروازے اور الماریوں کو توڑ ڈالا اور جاتے ہوئے میرے بھائی عقیل احمد کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ہمارے گھر سے تین عدد موبائل فون بھی اٹھا کر لے گئے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی عقیل احمد کو باحفاظت بازیاب کیا اور منظر عام پر لایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید