• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی داد محمد خان اچکزئی کا انتقال بڑا نقصان ہے، این ڈی ایم

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع چمن کی جانب سے معروف بزنس مین ،پشتون وطن کے غریب پرور اور عوام دوست شخصیت حاجی داد محمد خان اچکزئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔مرحوم حاجی داد محمد خان اچکزئی نہ صرف چمن بلکہ پورے پشتونخوا وطن کے کاروباری حلقوں میں ایک قابل احترام، ایماندار اور دردمند دل رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔این ڈی ایم چمن مرحوم کی بے مثال سماجی اور اقتصادی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو کاروباری پشتون خطے کے لیے ایک بڑا نقصان سمجھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید