• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبرز سمیت طلبا اور طالبات شریک ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ صلاح الدین،لیکچررز عتیق الرحمٰن اور قاضی امجد قریشی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے کامیاب زندگی گزارنے کا خواب پورا ہوگاانہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور تعظیم کو اپنی زندگی کاحصہ بنائے مقررین کا کہنا تھا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر کو بغیر تصدیق اور چھان بین کے شیئر نہ کیا جائے تاکہ بدگمانیاں پیدا نہ ہو ں اسلامی تعلیمات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کو مثبت سوچ اور افادیت کے لیے استعمال کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید