• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنو قابل پروگرام ، 10 ہزار 400 نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوچکی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے سرپرست عبدالنعیم رند اور کوئٹہ کے صدر طیب فرید خان نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 19 ستمبر کو ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراونڈ میں ٹیسٹ ہوگا اب تک 10 ہزار 400 نوجوانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ، ابتدائی طور پر 1000 نوجوانوں کیلئے نشستیں رکھی گئی ہیں،یہ بات انہوں نے بدھ کو ایوب اسٹیڈیم میں الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران مولانا عبدالحمید منصوری ، جمیل احمد مشوانی ، قمر ابراہیم ، محمد حلیم حماس ، عبدالرحیم ناصر ، عطاء لرحمن ، میڈیا انچارج عبدلولی خان شاکر و دیگر کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن واحد لیڈر ہیں جو نوجوانوں کیلئے سوچتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکلز سکھاکر انہیں ان اداروں میں ایڈجسٹ کریں گے ، یہ کوئٹہ کی تاریخ میں اہم موقع ہے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں یوتھ اکھٹی ہوگی ،یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پروگرام ہے جس میں 3 ماہ کے کورسز شامل ہیں نوجوانوں کو بنیادی اسکلز سکھاکر اس قابل بنائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید