خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی مشترکہ دفاعی کونسل کا اجلاس دوحہ میں ہوا، سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے اجلاس کے بعد اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی مشترکہ دفاعی کونسل کے اجلاس میں قطر پر اسرائیلی جارحیت پر بحث کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ قطر پر اسرائیل کا بزدلانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، خلیجی ممالک نے دفاعی تعاون اور معلومات کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلسٹک میزائلوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی وارننگ نظام کی تنصیب میں تیزی لائی جائے۔
اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک کی فضائی فورسز 3 ماہ کے دوران مشترکہ تربیت کریں گی۔ مشترکہ کمانڈ کے تحت دفاعی منصوبوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔