• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر طالبعلم کیلئے بیوٹمز میں درس و تحقیق کے دروازے کھول رہے ہیں، وائس چانسلر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ بلوچستان کے ہر طالبعلم اور علمی طبقات کے لئے بیوٹمز کےدرس و تحقیق اور عملی وسائل کے دروازے کھول رہےہیں، تاکہ بلوچستان کا کوئی بھی طالبعلمعلم کی روشنی سے محروم نا رہے، بیوٹمز صرف ان طلباء کے لئے مختص نہیں جو یہاں زیر تعلیم ہیں بلکہ اس جامعہ پر ہر اس فرد کا حق ہے جو علم و قلم دوست ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ میں منعقدہ "اوپن ڈے" کے عنوان سے بلوچستان بھر کے کالجز کے طلباء کے لئے خصوصی ایونٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم فرد اور معاشرے دونوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ علم، ہنر اور قابلیت فراہم کرتی ہے جس سے کیریئر کے اہداف حاصل ہوتے ہیں، تنقیدی سوچ پیدا ہوتی ہے، شخصیت سازی میں مدد ملتی ہے اور معاشرتی ترقی ہوتی ہے۔ یہ طلباء کو باخبر فیصلے کرنے اور بہتر زندگی کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے، آج سکول و کالج کے طلباءکےدورہ بیوٹمز پر ان کی خوشی اور جذبہ قابل دید ہے اسی جوش و جذبے سے طلباء اعلی تعلیم کے حصول کے لئے ان جامعات کی رونق اور شان بڑھائیں گے۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر نعیم شاہوانی اور ان کی ٹیم کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد سے بیوٹمز اور کالجز کے درمیان مضبوط تعلیمی ربط قائم ہوگا اور کالجزکے طلباء کے لئے بیوٹمز کی جدید درسی سہولیات، لائیبر یریز، کھیل کے میدان اور اساتذہ کی قابلیت ہر لمحہ دستیاب ہے یہ جامعہ بلوچستان کے ہر طالبعلم کا اثاثہ ہے۔واضح رہے کہ بیوٹمزمیں منعقدہ "اوپن ڈے" کے عنوان سے بلوچستان کے کالجز کے طلباء کے لئے خصوصی ایونٹ میں بلوچستان بھر سے 18 سے زائد کالجز کے 2000 طلباو طالبات نے شرکت کی جس میں بیوٹمز کی تدریسی سہولیات، شعبہ جات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔
کوئٹہ سے مزید