• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بچیوں کیلئےضلعی و تحصیل سطح پر ٹیکنیکل سنٹرز قائم کرے ،اخترکاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سینئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ نے کہا ہے کہ بچیوں کو عام تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم وتربیت کی فراہمی وقت کاتقاضاہےقلم کی طا قت دنیا کے ہر ہتھیار سے زیا دہ ہے بلو چستان سے تعلق رکھنے والی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں منا سب مواقع فرا ہم کئے جا ئیں تو وہ ملک اور بین القوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوا سکتی ہیںحکومت بچیوں کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پرٍ ٹیکنیکل سنٹرز کے قیام کے لئے اقدامات کرے اس با بت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان تعاون کے لئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نےکہا کہ قلم ہتھیار سے تیز ہےدنیا میں قلم سے طا قت ور کو ئی چیز نہیں ملک اور صو بے میں اعلیٰ عہدوں اور منصبوں پر فا ئز افراد کے قدم قلم ہی کی بدولت کا میابی نے چومے ہیں وہ طلباکا میابی سے ہمکنا ر ہونگے جو حصول علم کو اپنا شعار بنا ئیں گے۔
کوئٹہ سے مزید