کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت میری سیاست کا محور ہےعوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جارہی ہیںیہ بات قبائلی عمائدین اور حلقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیںانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔