• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنو قابل پروگرام کے تحت ٹیسٹ آج ہونگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام کے تحت ٹیسٹ آج سہ پہر 4 بجے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا ، ٹیسٹ میں شرکت کیلئے بارہ ہزار سے زائد طلباء و طالبات اور نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی ۔ الخدمت فاونڈیشن کے ترجمان کے مطابق الخدمت کے رضا کاروں ، جماعت اسلامی و برادر تنظیمات کے ورکر ز و ذمہ داران نے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراونڈ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں ۔ سیکورٹی کے انتظامات حکومت و انتظامیہ کے ساتھ جماعت اسلامی کے نوجوانوں نے بھی کیے ہیں ۔ بنوقابل پروگرام کے مہمانان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید