• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 24 افراد گرفتار،8 دکانیں 4 ڈیری اور پولٹری فارم سیل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی، ممنوعہ پلاسٹک بیگز، ڈیری و پولٹری فارمز، دودھ فروشوں اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن 24 افراد کو گرفتارکر لیا 16 کو جیل بھیج دیا جبکہ8 دکانیں جبکہ 4 ڈیری اور پولٹری فارم سیل کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (سٹی) لیاقت علی جتوئی ٗ اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (سریاب) عزت اللہ اور اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن (صدر) حسیب سردار اور اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) احسام الدین کاکڑ کی سربراہی میں ٹیموں نے اسپنی روڈ، بروری روڈ اور جان محمد روڈ پر دودھ فروشوں اور ڈیری و پولٹری فارموں کے خلاف چیکنگ کی، جبکہ ایم سی کیو عملے کے ہمراہ مسجد روڈ، بلدیہ پلازہ اور میزان چوک پر تجاوزات ہٹائے۔نے سریاب روڈ کے مختلف مقامات پر گراں فروشی اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کی کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے 150 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور ایک ہول سیل دکان سیل کر دیا۔ نے نواں کلی، جناح ٹاو ن اور عالمو چوک میں پرائس کنٹرول اور پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران 165 دکانوں، ڈیری اور دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 24 افراد کو گرفتار اور 16 کو جیل منتقل کیا گیا۔ 310 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط، 8 دکانیں جبکہ 4 ڈیری اور پولٹری فارم سیل کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ 23 دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئےڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں گران فروشی، تجاوزات اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید