• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ،مقررین

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و اداراۃ الفرقان کے زیراہتما م ختم نبوت آگا ہی سیمینار برائے ٹیچرز،پروفیسرز مولانا قاری محمدحنیف کمبوہ کی زیر صدارت مقامی ہال میں منعقد ہوا، سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی ذمہ داری نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کے معمار ہیں اور ان پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کریں سمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمدحامد اشرف ہمدانی، مفتی محمداعجازجامعہ امدادیہ فیصل آبا د ، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری ظہورالحق، مولاانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا سعید وقار، مولاناا عابد حنیف کمبوہ، مولانا سمیع اللہ نے شرکت کی۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں ٹیچرز اور پروفیسرز میل اینڈ میل نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید