لاہور (میگزین رپورٹ)پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس (PAP) کے زیرِ اہتمام ’’خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے تاریخی اقدام ہےپاکستان اور آزاد کشمیر میں HPV ویکسین آگاہی مہم کا آغاز‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار پری کانفرنس سمپوزیم گزشتہ دنوں نجیہوٹل لاہور میں منعقد ہوا۔ یہ سمپوزیم پروفیسر مُلازم حسین بخاری (صدر، پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس) کی قیادت میں پروفیسر سائرہ افضل ڈاکٹر وجیہہ رضوان اور مسٹر ظفر محمود کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی جسٹس عبہر گل خان تھیں اس تقریب میں قومی اور بین الاقوامی ماہرینِ صحت نے شرکت کی، جن میں پروفیسر عائشہ ہمایوں، پروفیسر شمعہ ہمایوں، پروفیسر زینب رضوی، ڈاکٹر وجیہہ رضوان، ڈاکٹر سمرا خرم اور مسٹر ظفر محمود شامل تھے۔