• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال قماربازی میں ملوث2791ملزمان گرفتار،713مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر) رواں سال قمار بازی میں ملوث2791ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کرشہر کے مختلف تھانوں میں 713مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے1کروڑ30لاکھ83ہزارروپے سے زائدداؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہورپولیس کو جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
لاہور سے مزید