لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے کہا کہ خدمت مراکز شہریوں کو باآسانی اور تیز رفتار سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 508 شہریوں نے پنجاب پولیس کے خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 6 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 3 ہزار 487 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورلاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔