لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے والے ملزمان سی سی ڈی کی حراست میں تھے ،تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے جھیڈو پلی کے قریب سی سی ڈی نے مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور کراس فائرنگ میں دو نامعلوم ملزمان مارے گئے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان کئی روز سے سی سی ڈی کی حراست میں تھے۔