• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کا خیابان امین میں اہلخانہ پر تشدد، یرغمال بنا کر نقدی ، زیورات لوٹ لئے، دیگر وارداتوں میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر سے )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔خیابان امین کےجمشید کے گھر 4ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی اور گھر سے5تولے سونا5لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات شہری اعظم سے راجہ بولا کے قریب موٹرسائیکل سوار3 ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور گن 85 ہزار روپےنقدی اے ٹی ایم کارڈچھین لئےقائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں صغیر سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں شمشیر سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں دانیال سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں شکیل سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ نوانکوٹ میں طارق سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ادھر جوہر ٹاؤن میں عمران ، بادامی باغ میں رضوان کی گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ پر خرم کی، فیکٹری ایریا میں بلال اور لوئر مال میں نوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید