• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار میمن وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام میں اوورسیز و کاروباری امور کے فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) شہریار میمن کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام میں اوورسیز و کاروباری امور کےفوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری پر، ارشد گہل، ڈاکٹر حزب اللہ خان، عابد شاہ، سردار حمزہ عباسی کواڈینیٹڑ یوتھ پروگرام ،منسٹر یوتھ پروگرام شامل ہیں، نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران نوجوانوں کی فنی تربیت، آئی ٹی سیکٹر میں جدت، اور بین الاقوامی مواقع کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شہریار میمن نے بتایا کہ ان شاء اللہ، مستقبل قریب میں نوجوانوں کو بیرونِ ملک لے جا کر جدید ٹیکنالوجی میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ وطن عزیز کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
اسلام آباد سے مزید