• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ہزاروں واپڈا ملازمین کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں واپڈا ملازمین نے گذشتہ روز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری، ادارے میں سٹاف کی کمی اور جان لیوا حادثات میں اضافے اور آئی ایم ایف کی ایما پر دیگر مزدور دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت واپڈا سی بی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد، چیئرمین گوہر تاج، حاجی محمد رمضان اچکزئی (بلوچستان)، حاجی اقبال خان، جمیل تنولی (خیبر پختونخوا)، اقبال خان (سندھ)، اسامہ طارق (لاہور)، جاوید اقبال بلوچ (اسلام آباد) اور دیگر عہدیداران کر رہے تھے۔ مظاہرین ملک میں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کے نفاذ، قومی اداروں کی توڑ پھوڑ، حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری سمیت آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری اور واپڈا ملازمین و محنت کش طبقے کو درپیش دیگر مشکلات کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ، سرخ، سبز جھنڈے اور کتبے و بینر اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف اور ملازمین کے مطالبات کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکمرانوں کے محلات کی بجلی کا بٹن ہمارے ہاتھ میں ہے اگر قومی ادارے کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سمیت حکمرانوں کے محلات کی بجلی بند کر دیں گے اور واپڈا کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیں گے۔ افضل بٹ اور نیئر علی نے کہا کہ این پی سی سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے دروازے واپڈا سمیت تمام محنت کشوں کیلئے کھلے ہیں اور صحافی مزدور تحریک میں ان کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید