اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)ریلوے پنشنرز ایسو سی ایشن کے صدر شفیق احمد نے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو تاخیر سے پنشن کی ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے حنیف عبا سی سے اپیل کی ہے کہ پنشن کی باقاعدگی سے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ پنشنرز اپنی گزر بسر معمول کے مطابق کرسکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنشن کی تاخیر سے ادائیگی معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے پنشنرز مالی مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔