• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ میچز پر ایپ کے ذریعے جوا کھلانے والے ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ میچز پر ایپ کے ذریعے جوا کھلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایشیا کپ کرکٹ میچز پر ایپ کے ذریعے جوا کھیلنے/ کھلانے والے ملزم کو گرفتارکرکے موبائل برآمد کرلیا، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کھلانے کا انکشاف کیا،ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید