راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سیل کی گئی دکانیں ڈی سیل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ریس کورس کوایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا کہ عابد مجید روڈ پر واقع اظہرکی پراپرٹی کو کمرشلائزیشن چارجز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیل کر دیا تھا ،لیکن اس نے دکانوں کو ڈی سیل کر دیا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پیدا کر دی۔