• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اقتدارمیں دو خواتین قتل ،بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک بچی ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارگئی ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹاؤن میں تین بیٹوں کی ماں حاملہ خاتون سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی ، بھائی اویس سرور کی رپورٹ پر خاوند فیضان اقبال ، جیٹھ عرفان اقبال ، ساس اور جیٹھانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں پراچہ چوک فیلٹریش پلانٹ کے قریب سے ایک 25 سالہ دوشیزہ کی ڈیڈ باڈی ملی ہے جسے بولی ماری کر قتل کیا گیا ہے ، دوشیزہ کی شناخت نہیں ہو سکی ، ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، نعش ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ، تھانہ ہمک کے علاقہ روات نیوی روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے ماں بیٹی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید