• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی دفاعی کونسل کا دوحہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر مشترکہ دفاع پر اتفاق

ریاض (شاہدنعیم) خلیجی ممالک کی مشترکہ دفاعی کونسل کا دوحہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر مشترکہ دفاع پر اتفاق کیا گیا۔ رکن ممالک کے دفاعی حالات اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ،فضائی حالات کی رپورٹ پیش،تین ماہ میں فضائی ودفاعی مراکز کے درمیان مشترکہ مشقوں کی منظوری ،پھرعملی فضائی مشق’ سیکٹرز‘ منعقد ہوگی۔سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ خلیج کی سلامتی ناقابل تقسیم ، قطر پر حملہ پورے دفاعی نظام پر حملہ ہے۔ خلیجی ممالک کی مشترکہ دفاعی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اپنے غیر معمولی اجلاس میں کونسل کے رکن ممالک کے دفاعی حالات اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ یہ موقف بالخصوص اسرائیلی حملے کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں تمام آپریشن مراکز کے فضائی حالات کی تصویر پیش کی گئی اور مشترکہ دفاعی منصوبے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے لیے متحدہ عسکری قیادت، آپریشن اور تربیت کمیٹی کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید