• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے اقدامات نے مشرق وسطیٰ پر امریکی غلبے کا خاتمہ کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے 9؍ ستمبر 2025 کو دوحہ (قطر) میں حماس سے منسلک ایک کمپائونڈ پر فضائی حملہ کیا، جو خطے کیلئے ایک دھماکے کی مانند تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے براہِ راست قطر کی سرزمین پر کارروائی کی، جہاں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ العدید ایئر بیس موجود ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن کی دہائیوں پرانی حکمتِ عملی اب کمزور پڑ رہی ہے اور اسرائیل بڑھتی خودمختاری کے ساتھ اپنے فیصلے کر رہا ہے۔ اسرائیل کی بڑھتی خودمختاری، سعودی عرب کی نئی حکمتِ عملی، ترکی کے عزائم اور ایران کی مزاحمت نے طاقت کا توازن بدل دیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کا مستقبل اب واشنگٹن میں نہیں بلکہ خود خطے کے دارالحکومتوں میں طے ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والے تجزیے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوراً اس حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ صرف اسرائیلی وزیر اعظم کا تھا۔ یہ ایک غیرمعمولی بات تھی کیونکہ کسی امریکی صدر نے شاید ہی اس طرح اسرائیل کی پالیسی پر کھلے عام تنقید کی ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید