کراچی (نیوز ڈیسک) وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کو مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا طالبان کے ساتھ افغانستان کے بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کے لیے بات چیت کر رہا ہے تاکہ اسے انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے لیے ایک لانچنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔اخبار نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ یرغمالیوں سے متعلق خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کی سربراہی میں ہونے والی بات چیت میں قیدیوں کے ممکنہ تبادلے، ایک ممکنہ اقتصادی معاہدے اور سکیورٹی سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔