• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض‘ کنگ ڈم ٹاور پاکستانی اور سعودی پرچم کے رنگوں سے روشن

ریاض (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی خوشی میں سعودی دارالحکومت ریاض کی 99منزلہ بلند عمارت دی کنگ ڈم ٹاور کو پاکستانی اور سعودی عرب کے پرچموں کے رنگ سے روشن کردیا گیا۔اسلام آباد میں بھی مختلف عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا، دونوں برادر ملکوں کے پرچم لہرائے گئے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط رشتے اور اسٹریٹجک معاہدے پر گیت جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید