ماسکو۔ نئی دہلی (جنگ نیوز) ایٹمی ہتھیاروں کو چلانےکی مشن کے لئے روس اور بیلاروس کی فوجی مشقوں میں بھارت بھی شامل ہوگیا۔ ایران اور متعدد دیگر ممالک بھی اس فوجی قوت کے مظاہرے میں موجود ہیں یہ مشقیں ایسے وقت ہورہی ہیں جب دنیا میں کشیدگی عروج پر ہے مشترکہ فوجی مشقوں کا لینن گرانڈ میں ہورہی ہے روس کی قیادت میں زیڈ ۔2025کے عنوان سے جنگی مشقوں میں بھارتی فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا۔ روسی خبررساں ایجنسی تامس نے بھارت کی فوجی شرکت کو ایسے وقت نمایاں کرکے پیشکیا جب بھارت ٹیرف لگائے جانے پر امریکا سے بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے مشقوں میں بھارتی فوجی دستوں کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔